اداکارفرحان علی آغا کی غیر ملکی قیدیوں کو قرآن پاک کی تعلیمات دینے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

0
193

لاہور( این این آئی) ٹی وی کے ناموراداکارفرحان علی آغا کی جیل میں غیر ملکی قیدیوں کو قرآن پاک کے بارے میں تعلیمات دینے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔یہ ویڈیو کب کی ہے اس بارے میں واضح نہیں ہے تاہم سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ فرحان علی آغاامریکہ کی جیل میںقیدیوںکو قرآن پاک کا درس دے رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان علی آغا جو کچھ غیر ملکیوں کے سامنے روسٹرم پر موجود ہیںاور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑ کر انگریزی زبان میں انہیں اس کی تعلیمات دے رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان علی آغا انتہائی جامع انداز میںقیدیوں کو قرآن پاک کا درس دے رہے ہیں ۔