راولپنڈی (این این آئی)یومِ دفاع پاکستان (6 ستمبر) کے موقع پر ملک کی تینوں مسلح افواج نے وطنِ عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمے جاری کردیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس موقع پر مادرِ مہربان ریلیز کیا ہے۔یہ نغمہ پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی، عابدہ پروین ، سجاد علی سمیت دیگر گلوگاروں نے گایا ہے۔ مادر ملت کے عنوان سے جاری کیا گیا یہ ملی نغمہ افواج اور قوم کے عزم کا عکاس ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم متحد ہے۔علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔وطن کی مٹی گواہ رہنا کے عنوان سے جاری اس ویڈیو سلسلے میں شہدا ، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاک بحریہ نے بھی یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ دِل خوش ہوا ریلیز کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس نغمے کے ذریعے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ نغمہ تین دوستوں کی کہانی ہے جو ایسا جڑے کہ پھر شہادت بھی انہیں جدا نہ کر سکی۔اس نغمے میں پیغام دیا گیا کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔یہ نغمہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے جس کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔دوسری جانب پاک فضائیہ کی جانب سے بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا۔یہ نغمہ پاکستان کے معروف اور نامور گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔علاوہ ازیں پاک فضائیہ کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے یومیہ بنیادوں پر مختصر دستاویزی فلم کی اقساط جاری کی جارہی ہیں اور اب تک اس کی6 اقساط جاری کی جاچکی ہیں۔ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی دستاویزی فلم انہیں خراج تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 1965 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...