یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہےٕ ،مولانا فضل الرحمن

0
249

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کی عکاس ہے۔یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے دی جانے والی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم کو اتحاد و یکجہتی اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔