لاہور( این این آئی)کرکٹ بورد کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ،یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کریگا،پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں،یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم فخرزمان ،عثمان قادر اور شاہنواز دہانی کوریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا ۔اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں پانچ بلے بازآصف علی ، بابر اعظم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور صہیب مقصود، دو وکٹ کیپر/بیٹسمین اعظم خان اور محمد رضوان، چار آل رائونڈرز میںعماد وسیم ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان اوراور چار فاسٹ بالرز میںحارث رئوف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ ریزرو میںفخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر سکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے،امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دبا ئوکے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا آصف علی اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نمبر نہیں لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں،یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور یقین ہے کہ یہ دونوں اپنی عمدہ کارکردگی سے ہمیں مڈل آرڈر میں درپیش مشکلات کا حل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے علاوہ کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ، محمد رضوان اور صہیب مقصود قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہوں گے جبکہ عماد وسیم ، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین اعلی معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعظم خان ایک جارحانہ اور بیٹسمین ہیں جو وکٹ کپینگ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو تیز رفتاربالنگ اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت کی وجہ سے فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ یونٹ کو مضبوط کریں گے جس میں حارث رئوف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...