کراچی(این این آئی) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد ر ہے گا، قوم یقین رکھے پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاعِ پاکستان ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری بہترین قومی یکجہتی کا عکاس ہے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے کہاکہ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد گار ہے، دشمن نے پرعزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا اور پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے شہدااور غازیوں کے احسان مند رہیں گے، قوم یقین رکھے پاک فضائیہ کو خطے کے بدلتے حالات کا بخوبی ادراک ہے، فضائیہ، ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،آزادی کے لیے لڑتے تمام کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کواخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کا یقین دلاتا ہوں، پاک فضائیہ عظیم مقصد پر ہمیشہ پوری اتری ہے، پاک فضائیہ مستقبل میں بھی دفاع وطن کے لیے کوشاں رہے گی، پاک فضائیہ زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...