لاہور( این این آئی) شوبز کو خیر بادکہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں اور میری رگوںمیں فوجی کا خون دوڑ رہا ہے ،خدانخواستہ جب بھی پاکستان پرکڑا وقت آیا تو میں ایک سپاہی کی طرح دشمنوں کے خلاف لڑوںگی ، اپنے دین اور ملک کیلئے شہادت حاصل کرنا کوئی معمولی رتبہ نہیںبلکہ ہ نصیب والوں کو ملتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے لیکن بھارت میں اس پر بھی واویلا کیا جارہا ہے ۔بھارت کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے لیکن ہماری افواج اور حساس اداروںنے اس کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ،بھارت جس طرح تلملا رہاہے ان کی بے بسی پر ترس آتا ہے کیونکہ پاک فوج نے بھارت کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...