ہالی وڈ نئی فلم” ریڈ نوٹس” کا ٹریلر جاری کردیاگیا

0
239

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی وڈ سپر اسٹار دی راک کے پرستار ہوجائیں تیار کیونکہ آنے والی ہے ان کی ایکشن پیک ایڈونچر فلم ریڈ نوٹس جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ چاہنے والوں کے دل جیتنے فلم 12 نومبر کو آرہی ہے۔انٹرپول کا ایجنٹ ہے جو نکلا ہے تلاش میں اس چور کی جس نے مہنگا ترین قیمتی آرٹ کا نمونہ چرایا ہے۔ مووی میں ملے گا قدم قدم پر ایکشن جبکہ دی راک کے چاہنے والے انہیں منفرد انداز میں دیکھیں گے۔ دلچسپ ڈرامائی موڑ والی فلم بارہ نومبر کو آرہی ہے ۔