مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے کی بتایا ہے کہ حرم مکی میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے مسٹ فین لگائے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویۖ میں زائرین کی سہولت کے لیے مسٹ فین نصب کیے گئے ہیں۔ جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کھلی جگہوں (کھلی ہوا)میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ( (42 کلو گرام/سینٹی میٹر 2 سے کم نہیں)کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔ پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔القمانی نے بتایا کہ کہ مسٹ پنکھوں کی تعداد تقریبا 250 جو مسجد حرام کے صحن میں مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ یہ پنکھے زمین سے چار میٹر کی اونچائی پر ہیں۔ ان کا قطر 38 انچ اور ہوا کے بہا کی رفتار کے ساتھ 1100 CFM تک ہے جو 10 میٹر تک ہوا کو پہنچاتے ہیں۔ یہ پنکھے عموما نماز کے اوقات میں اس وقت چلائے جاتے ہیں جب مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے بھر جائے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...