کابل(این این آئی )طالبان نے افغان فورسز کے سابق ارکان کو پیش کش کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ضم ہو جائیں۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جگہ شورش برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گذشتہ 20 سال میں تربیت یافتہ افغان فورسز سے کہا جائے گا کہ وہ طالبان کے ساتھ سکیورٹی اداروں میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف کسی بھی شورش یا بغاوت سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے وادیِ پنج شیر پرطالبان جنگجوں کے قبضے کی تصدیق کی۔اس طرح انھوں نے اپنے خلاف بغاوت کے اہم مرکز کوپہلی مرتبہ فتح کرلیا ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ طالبان شورشوں کے بارے میں بہت حساس ہیں۔جو کوئی بھی بغاوت کی کوشش کرے گا،اسے سخت دھچکا لگے گا۔ ہم کسی کو بھی شورش پسندی کی اجازت نہیں دیں گے۔جو کوئی بھی ہتھیاربند ہوکرمزاحمت شروع کرے گا،وہ ہمارا دشمن ہوگا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، ملک بحران سے نکل رہا ہے۔ اب امن اورتعمیرِنوکا وقت آگیا ہے۔اس کام میں ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے کہ وہ ہماری حمایت کریں۔طالبان کو کابل میں کنٹرول حاصل کیے تین ہفتے گزرگئے لیکن ابھی تک انھوں نے اپنی کسی حکومت کا اعلان نہیں کیا ۔ترجمان نے اس بابت کہا کہ سب سے پہلے تبدیلیوں کی اجازت کے لییعبوری نظام کا اعلان کیا جائے گا۔البتہ ان کاکہناتھاکہ حتمی فیصلے ہوچکے ہیں، اب ہم تکنیکی امورپرکام کر رہے ہیں۔ یہ تکنیکی مسائل حل ہوتے ہی ہم نئی حکومت کا اعلان کردیں گے۔طالبان کے لیے ایک اہم مسئلہ کابل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا ہے۔امریکی فوج نے اپنی حتمی انخلا سے قبل اس کے بعض نظاموں کو ناکارہ بنا دیا تھا اور یہ ہوائی گذشتہ ایک ہفتے سے غیرفعال ہے۔اب قطر طالبان کے ساتھ مل کرہوائی اڈے کے تکنیکی نظام کی بحالی اوراس کوچلانے کے لیے کام کررہا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...