لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان طالبان کی باتوں پر نہیں بلکہ ان کے اقدامات پر فیصلہ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تحریک طالبان کے حوالے سے متفقہ موقف اختیار کرے۔جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک ان افغان باشندوں کی مدد کرے گا، جنہیں برطانیہ منتقل کیا گیا تھا تاکہ وہ نئی زندگی شروع کرسکیں۔ انہیں مستقل رہائش، یونیورسٹیوں کو گرانٹ اور برطانوی اسکولوں میں ان کے لیے جگہیں فراہم کرنے کے لیے کام فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے کابل سے15ہزارلوگوں کو بحفاظت نکالنے میں مدد دی اور 36 دیگرممالک کو افغانستان سے ایئرلفٹ کے ذریعے انخلا کی کارروائیوں میں مدد دی۔بورس جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں نئی حکومت طالبان بین الاقوامی شناخت اور منجمد اربوں ڈالر تک رسائی چاہتی ہے۔ ہم اور ہمارے دوست افغانستان کو دہشت گردی کا محفوظ ٹھکانہ بننے سے بچانے میں ان کی مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے انخلا میں لوگوں کی مدد کرے، انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے اور ملک کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہونے ے روکے۔ اس لیے میں نے ایک نیا جی سیون سربراہ اجلاس طلب کیا تاکہ ہم ایک وژن پر متحد ہوں ۔جانسن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک افغان عوام کی مدد کے لیے طالبان کے خلاف تمام اثر و رسوخ اور معاشی کارڈ استعمال کرے گا اور پوری دنیا سے تحریک طالبان پر اجتماعی موقف اپنانے کا مطالبہ کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...