افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

0
232

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔بعض کلاسوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان نے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو علیحدہ بٹھانے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی۔ایک سینئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں وسائل محدود اور افرادی قوت کی کمی ہے، اس لیے پڑھانے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔واضح نہیں ہوسکا کہ یہ احکامات طالبان کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں یا نہیں۔