اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیک نیوز اور غلط معلومات کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کا تجزیہ صائب اور حقیقت پر مبنی ہے، اسی لیئے پی ایم ڈی اے لا رہے ہیں تا کہ ان خطرات سے نمٹا جا سکے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہاکہ آزادی صحافت کو سب سے بڑا خطرہ زرد صحافت سے ہے۔