شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصدتک کمی کی نوید سنادی

0
156

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصدتک کمی کی نوید سنادی،وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پھینکے،واٹر موٹرز ودیگر آلات تیار کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے،نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے،اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔