کابل(این این آئی)نئی افغان حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس حکومت میں اہم منصبوں پر کام کرنے کے لیے چنی گئی بعض شخصیات کی وابستگی اور ریکارڈتشویش کا باعث ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سراج الدین کے حقانی نیٹ ورک کا نام دہشت گرد تنظیموں سے متعلق امریکی فہرست میں شامل ہے۔ امریکی ایف بی آئی سراج الدین کی جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کر چکا ہے۔سراج الدین کے علاوہ نئی افغان حکومت میں 3 مزید وزرا کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ یہ خلیل الرحمن حقانی (وزیر مہاجرین) ، عبدالباقی حقانی (وزیر اعلی تعلیم) اور نجیب اللہ حقانی (کمیونی کیشن اور ٹکنالوجی کے وزیر) ہیں۔نئی افغان حکومت کے سامنے دو بڑے چیلنج ہیں۔ پہلا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا اور دوسرا ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کے سہارے کے واسطے بین الاقوامی امداد کے سلسلے کی بحالی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...