ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے بعد موسم خوشگوار ، جڑواں شہر وں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

0
294

اسلام آباد /راولپنڈی (این این آئی)آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،مری روڈ لیاقت باغ کمیٹی چوک انڈر پاس آفندی کالونی بوہڑ بازار جامع مسجد، روڈ تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر 77 ملی میٹر، گولڑہ میں 21 ملی میٹر، سید پور میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جڑواں شہر راولپنڈی میں چکلالہ ایئر پورٹ پر 169 ملی میٹر اور کچہری میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،مری روڈ لیاقت باغ کمیٹی چوک انڈر پاس آفندی کالونی بوہڑ بازار جامع مسجد، روڈ تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ،طوفانی بارش کا سلسلہ ایک سے دیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ،تیز ہوا اور بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں برقی رو کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔ ترجمان ارسا کے مطابق اگر اسلام آباد میں زیادہ بارش ہوئی تو نالہ لئی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، پی ایم ڈی 55, شمس آ باد 37 اور سیدپور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ہوئی ،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول زیادہ سے زیادہ 11 فٹ ،گوالمنڈی پل پر 9.5 فٹ رہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے کہاکہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ادھر پنجا ب کے علاقے سرگودھا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہوئی طوفانی بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔منڈی بہائو الدین کے علاقے ملکوال شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، شکر گڑھ میں بارش سے مینگڑی روڈ زیرِ آب آگیا