ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات ریڈ الرٹ کے مساوی ہیں، صدر بائیڈن

0
204

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے شمالی مشرقی علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے سخت الفاظ میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تیزی سے بڑھتے اثرات ریڈ الرٹ کے مساوی ہوچکے ہیں۔ ان کے بقول، ملک اور دنیا خطرے میں ہے اور یہ کوئی مبالغہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اِن تباہ کاریوں کو مزید سنگین ہونے سے قبل ہی روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں رواں برس نومبر سے شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں اپنی شرکت کا اعلان بھی کیا۔