لاہور(این این آئی) 20کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہونے پر اظہار تشویش کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان 20کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1200تک پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔25روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 140روپے اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں فی من گندم 2200روپے میں مل رہی ہے۔پنجاب حکومت کے گوداموں میں گندم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہیں،اس کے باوجود حکومت فلورز ملز کو گندم کی فراہمی نہیں یقینی بنارہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ فلورز ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورآٹے کا سرکاری ریٹ عام آدمی کی استاعت کے مطابق مقرر کیا جائے اور اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...