فضاعلی کی صحت میں بہتری ، ڈاکٹروں کا مکمل صحتیابی کیلئے مزید چند روز آرام کامشورہ

0
208

لاہور( این این آئی )اداکارہ فضاعلی کی صحت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹروں نے مکمل صحتیابی کے لئے مزید چند روز آرام کامشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی جو چند روز قبل ایک ویڈیو شوٹ کے دوران گرکر زخمی ہو گئی تھیں انہوںنے دوبارہ ڈاکٹروں کو چیک اپ کرایا ہے ۔ ڈاکٹروںکے مطابق ا ن کی صحت میںبہتری آئی ہے تاہم انہیں مکمل صحتیابی کے لئے چند روز مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ فضا علی نے اپنی صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے دوستوں اور پرستاروں کاشکریہ ادا کیا ہے ۔