اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم الذابی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کینکٹوٹی اور اسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدان خصوصا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر تعاون کو وسعت دینا بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کیلئے کوشاں ہیں، گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں 47.43 فی صد اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ کا خواہاں ہیں، 16 ستمبر کو ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ امین الحق نے کہاکہ ملک میں ٹیلی کام سروسز کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ سفیر حامد عبید الراہیم نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیئے وزارت آئی ٹی کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کو دبئی میں 22 تا 23 نومبر کو ہونے والے ”گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسڑیلائزیشن سمٹ”میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے دعوت قبول کر لی۔ملاقات میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...