اسلام آباد(این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھاتی کا قیام مشکوک اور متنازعہ ہے، صحافتی تنظیموں نے اس متنازعہ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں کے پر امن احتجاج کی بھرپور حمایت کرے گی، مجوزہ اتھارٹی قیام سے پہلے ہی متنازعہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی متعلق قانونی مسودے کو ابھی تک کیوں خفیہ رکھا گیا ہے، اتھارٹی کے قانونی مسودے میں ایسا کیا ہے جسے حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی۔ انہوںنے کہاکہ قانونی مسودے کے بغیر حکومت کس چیر پر مشاورت کر رہی ہے؟ حکومت اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔ انہوںنے کہاکہ کچی پرچی پر میڈیا کو سلب کرنے کی اتھارٹی قائم ہونے نہیں دینگے، اظہار کی آزادی پر قدغنیں لگانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے، ملک میں میڈیا مارشل لا نہیں لگنے دینگے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...