سڈنی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کی اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔میڈیا سے گفتگو میں طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...