پی سی بی نے کرک ایچ کیو اور کرک وز سے تین سالہ معاہدہ کرلیا

0
284

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرک ایچ کیو اور کرک وز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ۔ کرک ایچ کیو اب پی سی بی کالائیو اسکورنگ پارٹنر بن گیا ہے، جو گراس روٹ کی سطح سے لے کر فرسٹ الیون کرکٹ تک کی اسکورنگ کو ڈیجیٹائز کرے گا۔اس شراکت داری کے تحت میچ رپورٹس اوراعداد و شمار کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ، کرک ایچ کیو ویڈیو آٹومیشن کی سہولت بھی فراہم کرے گا جو کوچز کی معاونت کرے گا۔ معروف ڈیٹا اینالیٹکس سافٹ ویئر،کرک وزکے ساتھ پارٹنرشپ سے پی سی بی کے اینالسٹ اور کوچز کو میچ سے پہلے، بعد میں اور درمیان میں اعداد وشمار دستیاب ہوگا۔ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفامنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرک ایچ کیو اور کرک وز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوشی ہے۔ اس پارٹنرشپ سے ہمارے کوچز اور ٹیم اینالسٹ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری پی سی بی کے ڈیٹا اینالیٹکل ونگ کو اپ گریڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔جنرل منیجر گلوبل کرک ایچ کیوگرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ کرک ایچ کیو پی سی بی سے شراکت داری پر بہت خو ش ہے۔ ہم باصلاحیت اور پرجوش کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنیکے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرک ایچ کیو میں جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، خوشی ہے کہ پی سی بی بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی ہے۔