لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے جبکہ انڈر پاسز اورشاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا ، بارش سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا اور 180سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت کالی گھٹائیں چھا گئیں جس سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا ،بعد ازاں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔بارش سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ،وقفے وقفے سے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے بیشتر علاقے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ، کوٹ لکھپت،پیکوروڈ،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، ماڈل ٹائون،جوہرٹائون،کالج روڈ،ٹائون شپ ،دھرم پورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ بازار،شالیمار ،صدر کینٹ ،جوڑے پل ،آفیسرکالونی ، لال پل،ہربنس پورہ،فتح گڑھ،سلامت پورہ، گڑھی شاہو،محمد نگر،لکشمی چوک،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ ،ریلوے اسٹیشن،اک موریہ،شاد باغ،بھگت پورہ ، مال روڈ،جین مندر،جی پی اوچوک،چوبرجی، بھاٹی چوک،داتادربار،لوہاری اورشاہ عالم مارکیٹ میں بارش کا پانی جمع کھڑ اہو گیا،انڈرپاسز اورمختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا ۔ مختلف مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بارش کے کھڑے پانی میں بند ہوتی رہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موسلا دھار بارش میںسی ٹی او لاہور منتظر مہدی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے متحرک رہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...