لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور ڈوب رہا ہے اور عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں،لاہور کی سڑکیں،گلیاں اور مارکیٹیں بارش کے پانی سے بھری پڑی ہیں،وزیراعلی بھی غائب،45وزرابھی غائب،واسا بھی غائب،لوکل انتظامیہ بھی غائب ہے،لاہور اب بارش کے پانی کے رحم و کرم پر ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ تین سالوں سے لاہور کے سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہوسکی۔نالائق بزدار حکومت اگر سیوریج کے نئے پائپ نہیں ڈال سکتی تو ان کی کم از کم صفائی کرلیتی،شہبازشریف کو لمبے بوٹوں کا طعنہ دینے والے ارسطو وزیر بھی غائب ہیں۔مراد راس،میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی کسی بل میں چھپ گئے ہیں۔عثمان بزدار اور انکے وزرافوٹو سیشن کرانے کیلئے ہی بارش میں نکل آتے،ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان صرف مال بنا پروگرامز میں ہی پیش پیش ہوتا ہے۔لاہور کے عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلی کو یاد کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...