اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور اسپین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے،طالبان کی جانب سے، عام معافی، افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سامنے آنے والے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں،چار دہائیوں کے بعد افغانستان میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے جسے کھونا نہیں چاہیے، نازک مرحلے پر اگر درست فیصلہ نہ کیا گیا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو شدید مضمرات ہوں گے،عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران کے خدشے سے نمٹنے کیلئے افغانستان کی انسانی بنیادوں پر فوری امداد کو یقینی بنانا ہو گا،افغانستان کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو مشروط نہ کیا جائے، افغانستان میں امن و استحکام اور تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کی معاونت ناگزیر ہے، پاکستان اور اسپین کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، صحت اور دفاعی پیداوار سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، امید ہے اسپین پاکستانی مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے گا۔ جمعہ کووزارت خارجہ میں پاکستان اور اسپین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ اسپین کے وفد کی قیادت، سپین کے وزیر خارجہ البرس نے کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں آپ کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور اسپین کے درمیان گہرے دو طرفہ مراسم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپین، یورپی یونین کا اہم ملک ہونے کے ناطے بھی ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، آپ کو اس دورے سے افغانستان کی صورتحال کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر 30 سے زیادہ سربراہان مملکت کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوںنے کہاکہ 15 اگست کو افغانستان کی صورتحال یکسر تبدیل ہوئی، افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان میں حالیہ تبدیلی کے دوران جس خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا وہ بظاہر ٹل چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان کی جانب سے، عام معافی، افغانوں کے حقوق کے تحفظ، کے حوالے سے سامنے آنے والے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...