اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور کیوبا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان شراکت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں،افغانستان سے صحافیوں سمیت غیر ملکیوں کے انخلائ میں پاکستان کی کوششوں کو دنیابھر نے سراہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔ سفیر کیوبا نے کہاکہ کابل سے غیر ملکیوں کے انخلائ میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،افغان عوام کیلئے خوراک اور ادویات کا سلسلہ شروع کرنا قابل ستائش ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...