اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان کے سخت الزامات کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سینیٹ انتخابات کو اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے بارے ترمیمی بلز کوکثرت رائے سے مسترد کردیا ،بلز پر ووٹنگ میں حکومتی رکن کمیٹی کو آن لائن شرکت کی اجازت نہ ملنے پر حکومتی اراکین بھی واک آؤٹ کرگئے، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اوروزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کی رازداری نہ ہونے کا دعویٰ ہی بے بنیاد ہے ،مشین کے ذریعے ووٹنگ سے بیلیٹ پیپرز کے مشکلات ختم ہونگی اور شفافیت زیادہ ہوگی، الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا،اسی وجہ سے الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے دھاندلی زدہ الیکشن کرانے کیلئے پیسے لئے ہوئے ہیں ۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر تاج حیدر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر شبلی فراز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت وزارت کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تابع ادارہ ہے جس کا کام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے ایسے ادارے کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرنا درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے وہ ادارے کی اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتی ہے جو درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کی رازداری نہ ہونے کا دعویٰ ہی بے بنیاد ہے ،مشین کے ذریعے ووٹنگ سے بیلیٹ پیپرز کے مشکلات ختم ہونگی اور شفافیت زیادہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تجرباتی بنیادوں پر آزمائش بھی الیکشن کمیشن کی زمہ داری تھی ۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری سمیت سٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے خط لکھا مگر الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں اسی طرح مشینوں کی خریداری پر 150ارب روپے کے اخراجات بھی مفروضہ ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...