شیری رحمان کا حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہار

0
192

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں، آئینی ادارے کو آگ لگانے کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا رویہ غیر مناسب اور تشویشناک ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نا کھیلے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا دلائل سے جواب دے الزامات سے نہیں، الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے 37 اعتراضات بنیادی اور سنجیدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹنگ مشین پر ایک بھی اعتراض ہو تو الیکشن متنازعہ ہو جائے گا، حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن ان کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ سے تحریک انصاف کا زیلی دفتر نہیں، حکومت انتخابات سے پہلے کی الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنا رہی۔