اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام شرمناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے اختلاف رائے رکھنے والوں پر گھٹیا الزام لگانے کا گھناؤنا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے جائز اعتراضات کو جواب نہیں تھا تو الزام لگا دیا ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر ای سی پی کی ساکھ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی میں لگائے گئے الزام کا حکومت کو ثبوت پیش کرنا ہوگا ، حکومت ثبوت سامنے لائے یا پھر ای سی پی، پارلیمانی کمیٹی اور قوم سے معافی مانگے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...