کراچی (این این آئی) ‘سکل بن، دشت تنہائی اور عشق آپ بھی اولا’ جیسے گانوں سے شائقین کے دل میں گھر کر جانے والی میشا شفیع کا پاپ سانگ ‘ہاٹ مینگو چٹنی ساس’ ریلیز کردیا گیا۔انہوں نے اپنے نئے سولو گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔میوزک ویڈیو میں ماڈل ایمان سلیمان، زارا پیرزادہ، رباب علی اور آرٹسٹ بے مثال شامل ہیں اور اسے عبداللہ صدیقی، ہاشم علی اور نامعلوم کانٹینٹ کریٹیر سوینری نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے کی ویڈیو رنگوں سے بھرپور ہے جس کی ہدایات میشا شفیع اور اویس گوہر نے مشترکہ طور پر دیں، آرٹ کی ہدایات میشا شفیع اور ہاشم علی نے دیں۔علاوہ ازیں اس ویڈیو میں پہنے گئے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز بنے، میشا شفیع اور دیگر ماڈلز کے دیسی لباس میں جدت شامل کی گئی۔میوزک ویڈیو میں پہنے گئے تمام ملبوسات رنگ برنگے ہیں اور ان کی اسٹائلنگ بھی میشا شفیع اور ہاشم علی نے کی۔گانے کی شوٹنگ لاہور اور ٹورنٹو میں کی گئی، لاہور میں فلمائے گئے حصے میں ماڈلر کو ہاتھوں میں آم لیے ٹرک کی پچھلی سائیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ٹرک کو نیون لائٹس سے سجایا گیا ہے اور ویڈیو میں ایک خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔اس گانے میں اردو، پنجابی اور انگریزی زبان کے جملوں کو ایک ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے کہ پہلی بار سننے والے کو ایک کے بعد ایک زبان سنائی دیتی ہے۔چند روز قبل میشا شفیع نے انسٹاگرام پوسٹ میں ‘چٹنی کی برنی’ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا سولو گانا ستمبر کے پہلے عشرے میں ریلیز کردیا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...