عائزہ اپنے پسندیدہ شہر استنبول واپس چلی گئیں، تصاویئر شیئر کردیں

0
168

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان اپنے پسندیدہ شہر ‘استنبول’ چلی گئیں۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ انسٹا پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر ستنبول کی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی’۔اْن کی یہ انسٹاگرام سٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ استنبول اْن کا سب سے پسندیدہ شہر ہے جہاں وہ رہنا پسند کرتی ہیں۔