خطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی ، امریکا نئی ڈرون فورس تعینات کرے گا

0
180

منامہ (این این آئی)بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے اعلان کے مطابق وہ ایک نئی فورس تعینات کرے گا جس میں ڈرون طیارے شامل ہوں گے۔ یہ فورس فضائی ، سمندری اور زیرِ سمندر دستوں پر مشتمل ہو گی۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحریہ کے ذمے داران کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں کے دوران میں ڈرون طیارے متعلقہ علاقے میں اپنی صلاحیتوں کے دائرے کو وسیع کریں گے۔امریکی پانچویں بیڑے کے کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر کے مطابق ان کا ملک بحری شعبے میں پانی کے اوپر اور پانی کے اندر مزید نظام وضع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ادھر مذکورہ بیڑے کے ترجمان ٹیم ہوکنز نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ ایک ورکنگ فورس ہے جو ڈرون آلات اور مصنوعی ذہانت کو پانچویں بیڑے کے زون میں سمندری کارروائیوں کے ساتھ فوری ضم کرنے کے واسطے مختص ہو گی۔گذشتہ ماہ گروپ سیون کے وزرائے خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ 29 جولائی کو اسرائیل کے ساتھ منسلک ایک سمندری آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ اس کارروائی میں ایک سابق برطانوی فوجی اور رومانیہ کا ایک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران نے اس حملے سے اپنے کسی بھی تعلق کی سختی سے تردید کی تھی۔امریکی بحریہ کی مرکزی کمان نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ نئی فورس علاقائی شراکت داریوں اور اتحادوں پر انحصار کرے گی