کراچی(این این آئی)بابائے قوم، بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 73ایں یوم وفات کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر گورنر و وزیرِ اعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ قوم نے ہمیشہ یکجا ہو کر مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ قائد اعظم کے اصولوں کے تحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان شہری اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، انخلا کے دوران پی آئی اے سب سے زیادہ کام آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے افغانستان میں مسلسل کام کیا اور سہولت کاری کی۔ پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی کوشش رہی پر امن طریقے سے افغانستان سے انخلا ہو۔ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا۔ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتیں متفق ہیں کہ سی پیک بننا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین دوستی ہو، ہمارے چاروں اطراف ایسی صورتِ حال ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ پایائے تکمیل تک پہنچ رہا ہے، جس کے لیے پہلی 40 بسوں کی کھیپ15 روز تک پورٹ پر پہنچ جائے گی۔گورنر سندھ نے کہاکہ کے سی آر کا وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ افتتاح کریں گے۔عمران اسماعیل نے بتایا کہ 2023 کے اختتام سے پہلے کے 4 سے پانی کی فراہمی کراچی کو شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور دیگر لیجنڈ بیمار ہوتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، گورنر کے پاس لیجنڈ فنڈ ہوتا تھا، لیکن اب نہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جب تک چاہیں گے، عثمان بزدار پنجاب کے وزیرِ اعلی رہیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کا کے ایم سی ٹیکس کلیکشن میرے مطابق درست نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ہم سب قائد کے اصولوں پر چلیں تو یہ ملک ترقی کرے گا۔جب قائد نے یہ ملک بنایا تھا تو کشمیر پاکستان کا حصہ بنا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے جارحیت کی اور کشمیر پر قبضہ کیا۔ ہمیں کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جن خطرات کا سامنا ہے ان کے لیے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے، ہمیں چاہیئے کہ متحد ہو کر ملک کے مفاد میں کام کریں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ ایک سال پہلے وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو سندھ حکومت کا پیکیج میں حصہ ہے، اس پر پیش رفت ہوئی ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...