لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتی ہوں او رمجھے اس کا ذرا بھی خوف نہیں ہوتا ، میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے تبھی زندگی کی گاڑی آگے چلتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قیصر نے کہا کہ میری ڈکشنری میں ہاں یا ناں ہے درمیان میں کچھ نہیں ،ہر کسی کی اپنی شخصیت ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ سچی اورکھری بات کرے اور اسے کوئی ڈر اورخوف نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ انتہائی مطمئن اور خوبصورت ازدواجی زندگی گزاری ہے۔ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے تبھی زندگی کی گاڑی آگے چلتی ہے ۔ میاں بیوی میں نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اسے طول نہیں دینا چاہیے ۔ ضروری نہیں کہ بیوی ہی معذرت کرنے یا منانے میں پہل کرے مردکو بھی ایساکرنا چاہیے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شادی سے پہلے میاں بیوی دو الگ گھروں سے وابستہ ہوتے ہیں ، ان کی اپنی سوچ اور شخصیت ہوتی ہے اس لئے شادی کے بعد دونوں کو سمجھوتہ کرنا چاہیے تبھی معاملات آگے چلتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...