اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا چینی کپاس ایمپورٹ ہو رہی ہے،عمران مافیا کی خوش قسمتی کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران صاحب کے وژن کے عین مطابق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے ،عمران صاحب کے ”وژن” سے پہلے ہی چینی ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے وژن کے مطابق گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سستی ایل این جی جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں،سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں۔ انہوںنے کہاکہ سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں،جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو۔ انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے؟،گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...