اسلام آباد(این این آئی) چیئر مین سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ جعلی اطلاعات آج بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر نے بتایاکہ اطلاعات کا نظام یکطرفہ اور متنازعہ ہوچکا ہے، بہتان تراشی کے تدارک کے قوانین کی مضبوطی اور پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ کے ذریعے جعلی خبروں سے نمٹنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جعلی خبروں کی نشاندہی کیلئے الگوریدم اور کراؤڈسورسنگ جیسی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آزادء اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادء صحافت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کریں گے، تحریک انصاف کے منشور میں درج ہے کہ ہم بھرپور آزادی کے حامل میڈیا کے حامی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اعتقاد ہے کہ میڈیا ذمہ دارانہ صحافت یقینی بنانے کیلئے خود اپنے لئے قواعد وضع کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...