نیویارک (این این آئی)امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہم ماضی سے سبق سیکھیں۔امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ میری ہمدردی نائن الیون کے متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان اور امریکا افغانستان کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن چاہتے ہیں، حقائق سے پتہ چل رہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ایک حکومت موجود ہے، عالمی برادری چاہے تو اس سے بات کرے یا اسے تنہا چھوڑ دے۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ہم نے طالبان حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان میں نئی حکومت بین الاقوامی برادری کی توقعات کو کس حد تک پورا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی مودی سے عوامی سطح پر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، بدقسمتی سے مودی حکومت امن کی دشمن ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس امن کے سوا کوئی اور حل نہیں۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیئے، وہ افغانستان ہو، بھارت ہو یا چین ہو
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...