اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں پر کیش سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی ریلیز پرائز 19 سو روپے کردی ہے جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوجائیگی،کورونا اور طلب و رسد میں تعطل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،قیمتوں کے استحکام کے لیے پیداوار بڑھانا ہوگی ،سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر تشویش ہے ،آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مقامی سطح پر اضافے کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ آیا منڈی میں مہنگے دام فروخت ہونے والی سبزیوں کو برآمد کرنا چاہیے یا نہیں،کسان کو اتنا منافع نہیں ملتا جتنا خوردہ فروش کماتا ہے، عمل کو شفاف بنانے کیلئے سائنٹیفک پروسیز ری انجینئرنگ’ کر رہے ہیں،نقصان میں چلنے والے دس بڑے اداروں پی آئی اے ، اسٹیل مل اور ڈسکوز کو منافع بخش بنانے کیلئے نیا بورڈ قائم کیا جارہا ہے۔ منگل کو یہاں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور معاون خصوصی جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ رواں سال مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد رہی ہے ،پوری دنیا میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی زیرنے کہاکہ چینی ، گندم اور پام آئل کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے،کورونا کے باعث سپلائی چین میں رکاوٹ آئی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 104 سے بڑھ کر 168 روپے ہو گئی ۔ شوکت ترین نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھے گی تو مقامی مارکیٹ میں اثر آئے گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...