اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ مشیر خزانہ نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، مشیر خزانہ کورونا کا بہانا بناکر مہنگائی کے حوالے سے تاویلیں نہ گھڑیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا ،سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ذرعی ملک میں چینی اور گندم کا مہنگا ہونا حکومت کی نالائقی ہے ۔ شازیہ مری نے طنز کیا کہ ترین صاحب کیا پٹرول۔گیس اور بجلی کی قیمتوں کا تعین بھی کورونا کر رہی ، شازیہ مری نے سوال اٹھایاکہ کیا ایل این جی کی خریداری میں تاخیر میں بھی کورونا رکاوٹ تھی ؟ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے مہنگے ہونے کا کورونا سے کیا تعلق ہے ۔ انہوںنے شازیہ مری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن میں اظافہ نہ کرنے میں بھی کورونا کا قصور ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...