اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دور ان بیرسٹر ظفراللہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرلی،آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کے وکلاء گواہ پر جرح کریں گے۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وقفے سماعت کے بعد نیب گواہ سوئی سدرن گیس کے افسر فرحان عمر کے بیان پر بیرسٹر ظفر اللہ نے جرح کی۔نیب گواہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہد خاقان سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں تھے۔ نیب کو پیش کردہ چارٹ میرا تیار کردہ نہیں شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کے وکلاء گواہ پر جرح کریں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...