ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پوتن قریبی حلقے میں موجود افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، تاہم ان کو کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ولادیمیر پوتن کو سپوتنک فائیو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔ انہیں دوسری خوراک اپریل میں لگائی گئی تھی۔حکومت کے ترجمان دمیتری پیکوؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہو کہا کہ ولادیمیر پوتن مکمل طور پر صحتمند ہیں، لیکن انہوں نے خود کو اس لیے آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ وہہ کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ صدر کب تک قرنطینہ میں رہیں گے، لیکن کہا کہ وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ولادیمیر پوتن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔ترجمان نے یہ بھی نہیں بتایا کہ صدر کے حلقے میں کس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، لیکن کہا کہ بہت سے کیسز سامنے آئے ہیں۔پیر کو روس کے صدر کئی تقریبات میں شامل ہوئے۔ انہوں نے روسی پیرا اولمپینز سے ملاقات کی، بیلاروس کے ساتھ مل کر کی جانے والی فوجی مشقیں دیکھیں اور شام کے صدر بشار الاسد سے ملے۔پیر اولمپینز کے ساتھ ملاقات کے بعد ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیںشاید جلد قرنطینہ میں جانا پڑے۔ترجمان سے پوچھا گیا کہ جب صدر کو معلوم تھا کہ ان کے اردگرد کورونا وائرس کے مریض ہیں تو وہ ان تقریبات میں کیوں گئے تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا۔روس میں روزانہ کی بنیاد پر حالیہ ہفتوں میں 17 ہزار سے 18 ہزار کیسز سامنے آتے رہے ہیں اور روزانہ اموات آٹھ سو سے کم ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...