بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتاک کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجسنی ( اے ایف پی ) کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینیوں نے گزشتہ ہفتے جیل توڑنے کے واقع کے بعد جیل میں موجودہ حالات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں صورتحال بہت خراب ہے، اسی لیے قیدیوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4000 سے زائد فلسطینیوں میں سے 1380 قیدی جمعے کے روز بھوک ہڑتال شروع کریں گے جب کہ اگلے ہفتے دوسرے قیدی بھی اس میں شامل ہونے والے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی جیل سے اہم کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہوئے تھے جن میں سے 4 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...