لاہور( این این آئی)میشا شفیع کے نئے گانے ” ہاٹ مینگو چٹنی ساس ”کی میوزک ویڈیو کے لئے ٹورنٹو میںلاہور بسا دیا گیا ۔اس منفرد گانے کی شوٹنگ کی کہانی سناتے ہوئے میشا نے بتایا ہے کہ ان کے مناظرنریمان انصاری نے ٹورنٹو میں ہی فلمائے تھے۔ نریمان پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری کی صاحبزادی ہیں۔انسٹاگرام پر نریمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میشا نے لکھا مزاح اس کی رگ رگ میں ہے اور ہم نے ایک میگا پارٹی فلمائی۔میشا نے ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی تیاری کو نریمان کے بغیرناممکن قراردیتے ہوئے انہیں لکھا تم بہت ذہین، پرمزاح اورمہذب ہو۔فلمساز اویس گوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میشا نے لکھا اویس کے لیے بہت ساری محبتیں اور نیک تمنائیں جو کہ ٹورنٹو میں لاہور بسانے کے دوران ہماری مدد کیلئے تمام وقت ویڈیو کال پر موجود رہے۔الیکٹروپوپ کے ساتھ میشا کے تجربے کے علاوہ ان کا یہ نیا گانا ایک بالکل منفرد تھیم کے باعث خاصا سراہا گیا۔ میوزک ویڈیو میں ماڈرن ٹوئسٹ کے ساتھ روایتی رنگا رنگ ملبوسات ، بتیوں سے سجا ہواآموں سے بھرا ٹرک اورڈسکو تھیم والا ڈھابہ قابل ذکرہیں۔میشا نے اس گانے میں پہنے گئے لباس کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، یہ خوبصورت ، ہاتھ سے بنا ٹیکسٹائل نیکلس محبت کا تحفہ ہے جو برسوں پہلے مجھ تک پہنچا تھا۔ اسے پاولامی نے ڈیزائن کیا تھا جو بھارت میں پائیدار فیشن میں اپنی ایک مہارت رکھتا ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ یہ انہوں نے پہلی بارپہنا ہے اوراس کا پریمئر بالکل صحیح موقع پرہوا۔اپنا رنگوں سے سجا لباس میشا نے تقریبا 9 سال دہلی میں خریدا تھا اور یہ ان کی انتہائی پسندیدہ ساڑھیوں میں سے ایک ہے،
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...