ہملٹن (این این آئی)کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات تین بجے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد فقیر علی کو اغوا کیا گیا پھر 6 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...