کراچی(این این آئی)تحریک انصاف دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے ستمبر 2018 کے مقابلے میں ستمبر2021 تک روز مرہ استعمال کی اشیا دگنی سے بھی زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں۔عمران خان کے 3 سالہ دورِ اقتدار میں پٹرول 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لیٹر تک پہنچ گیا، گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم نے پیٹرول پر 5 روپے بڑھا دیئے۔پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں بھی من مانا اضافہ ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں، 20کلو آٹے کا تھیلا ستمبر 2018 تک 900 روپے کا ملا کرتا تھا جس کی قیمت اب ایک ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح چینی55 روپے فی کلو سے 115، بناسپتی گھی 165فی کلو سے 350، ایل پی جی سلنڈر ایک ہزار 760 سے 2ہزار 100، مرغی کا گوشت 160 سے اڑتی ہوئی 280، دودھ کی قمیت میں 30، انڈے 115 سے 190 روپے فی درجن، بڑا گوشت 480 سے 700، چھوٹا گوشت 960 سے 1400 روپے فی کلو ہوگیاہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...