کابل (این این آئی)طالبان نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کا موقع دیے جانے مطالبہ کیا ہے اور اپنے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا سفیر نامزد کیا ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس کو پیر کو لکھے گئے ایک خط میں درخواست کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں انہیں خطاب کرنے کا موقع دیا جائے۔انتونیو گوتیرس کے ترجمان فرحان حق نے امیر خان متقی کے خط کی تصدیق کی ہے۔طالبان کے اس اقدام سے غلام اسحاقزئی کے ساتھ معاملات ناسازگار ہوں گے۔ وہ اقوام متحدہ میں افغان مندوب کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، جنہیں گذشتہ ماہ طالبان نے معزول کر دیا تھا۔فرحان حق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کی درخواست نو رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی، جس کے ارکان میں امریکہ، چین اور روس شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس پیر کو اختتام پذیر ہوگا اور امکان ہے کہ نو ملکوں کی کمیٹی اس سے قبل ملاقات نہیں کرے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ کو ممکنہ طور پر عالمی رہنماؤں سے خطاب کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر کی تعیناتی کی منظوری ان کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔ اس سے بحران سے دوچار افغان معیشت کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات روشن ہوں گے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ طالبان کی عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی خواہش وہ واحد عنصر ہے جس کی بنا پر دوسرے ممالک ان سے بدلے میں مطالبات کر سکتے ہیں کہ حکومت میں تمام افغان طبقات کو شامل کریں اور حاص طور پر خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں۔فرحان حق کا کہنا ہے کہ طالبان کے خط میں لکھا گیا ہے کہ اسحاقزئی کا مشن ختم سمجھا جاتا ہے اور وہ اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کر رہے
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...