نیویارک(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے، سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کورونا وائرس سے دوچار ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...