اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوا د چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی ، وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان مضبوط ملک بن کر ابھرا ،گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں،اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی، افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت مسلط کرنے کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا، اگر افغانستان میں ایک ایتھنک گروپ حکومت بنا لے گا تو چھ ماہ بعد کوئی دوسرا گروپ آجائے گا،اگر بھارت سے ہمارے تعلقات اچھے ہو جائیں تو ہم چائنہ اور بھارت جیسی دو بڑی منڈیوں کے درمیان ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کی وجہ سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہو رہے۔۔ بدھ کویہاں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ 1100منصوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں،قیادت کیلئے ہمت ،حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کئی سال تک حکمرانی کرنے والے لندن میں مفرور کی زندگی گزار رہے ہیں،ملک کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں تاہم ہر بار نئی طاقت کے ساتھ ابھرا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے کئی ملکوں نے مل کر سازش کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے،وزیر اعظم کے وژن کے تحت دنیا میں پاکستان ایک مضبوط ملک بن کرابھرا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گوادر اور کراچی کو ریل کے ذریعے مزار شریف کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں جامع حکومت ہی وہاں کے مفاد میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اشرف غنی کی حیثیت ایک رات صدر کی تھی تو دوسری رات مفرور کی، جو مرضی پاکستان کے خلاف سازش ہوئی پاکستان اس سازش کے بعد زیادہ ابھرا ہے، افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت مسلط کرنے کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر افغانستان میں ایک ایتھنک گروپ حکومت بنا لے گا تو چھ ماہ بعد کوئی دوسرا گروپ آجائے گا، افغانستان کے استحکام کے لیے انکلوسو حکومت ناگزیر ہے
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...