اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان ہندوستان کے درمیان مذاکرات اور ثالثی کے کردار کو ادا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، ہندوستان نے جارحیت ، دہشت گردی او ر انتہا پسندی کو خطہ میں فروغ دیا ہے ، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات کشمیر کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی عرب اگر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوشش کرتا ہے تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے، سعودی عرب کو عالمی دنیا اور عالم اسلام میں اہم مقام حاصل ہے، پاکستان سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی قوت بھی حائل نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہاکہ 23 ستمبر کو پاک سعودی عرب تعلقات ماضی ، حال ، مستقبل پر ایک اہم سیمینار اسلام آباد میں ہو گا، جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سعودی عرب کے سفیرہوں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...