اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے،پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ بدھ کو یہاں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں پانی کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی زیادہ تر جوان ہے، جاپان پاکستان سے یوتھ مانگتا ہے کیونکہ وہاں زیادہ بوڑھے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کئی چیلنجز ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 70 سال بعد بھی لٹریسی ریٹ 67 فیصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تعلیم نے پاکستان کو تقسیم کیا ہوا ہے،یہاں مدارس ، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول سسٹم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں ملک میں جمہوریت کو مظبوط کرنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، ہم ایک نصاب کی سمت کی طرف چل رہے ہیں، ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ شرح خواندگی ہمارے لیے سب سے بڑی تکلیف ہے، ملک میں دو کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے، ہمیں ان بچوں کو سکول لیکر آنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بچیوں کے لیے وظیفہ اور عمر کی حد کو بڑھا دیا ہے، ہم نے 1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹریننگ کے بعد 67 فیصد لوگوں نے روزگار حاصل کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان تعلیم کے شعبے میں آگے برھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں بہت مسائل ہیں ان مسائل کے حل کے لئے ہم بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...